اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے گزشتہ روز یوم القدس کی مناسبت سے اردبیل میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج یوم قدس نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران میں بلکہ تمام اسلامی ممالک، حتی یورپ اور امریکہ میں بھی منایا جایا جاتا ہےانہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یوم قدس کی اہمیت، دشمنوں اور عالمی استکبار کی ہمہ جہت سازشوں کے باوجود پوری دنیا میں بیش از پیش بڑھتی جا رہی ہے کہا: یوم قدس ہر مسلمان اور آزادی طلب انسان کی اہم ذمہ داریوں کا حصہ بن گیا ہے۔انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل جعلی ریاست کو وجود میں لانے کا مقصد فلسطین کو ختم کرنا تھا کہا: امریکہ، برطانیہ اور عالمی استکبار یہ چاہتے تھے کہ اس جعلی ریاست کو وجود میں لا کر علاقے پر اپنا قبضہ جمائیں۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا: دشمنوں کو سرنگوں کرنے کا واحد راستہ ان کے سامنے نہ جھکنا اور مقامت کرنا ہے۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صہیونیت جیسے تمام ظالم و جابر ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے کہا: امام راحل(رہ) اسلام کی سب سے پہلی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے ہی صہیونیت کے پروپیگنڈوں سے خبردار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا: صہیونیت کو قلب اسلام میں لا کر بٹھانے کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلاف کا بیج بونا تھا۔آقائے اختری نے کہا: ہماری یہودیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے ہماری دشمنی صرف عالمی صہیونیت سے ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448148
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے یوم قدس کی مناسبت سے اردبیل میں عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا: امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کا نعرہ دشمن کے دل پر لگنے والا تیر ہے۔ یوم قدس ہر مسلمان اور آزادی طلب انسان کے اہم وظائف کا حصہ ہے۔